1 دسمبر، 2025، 8:58 AM

واشنگٹن_کاراکاس میں رابطے، مادورو نے اقتدار چھوڑنے کی شرط رکھی، CNN کا دعویٰ  

واشنگٹن_کاراکاس میں رابطے، مادورو نے اقتدار چھوڑنے کی شرط رکھی، CNN کا دعویٰ  

سی این این نے دعوا کیا ہے کہ مادورو حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کا آغاز ہو سکے، تاہم وائٹ ہاؤس نے ان کے فوری استعفے پر زور دیا ہے۔   

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف امریکی چینل CNN نے دعوا کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔ بعض امریکی حکام نے اس تجویز کو کاراکاس اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات حل کرنے کے لیے قابلِ قبول قرار دیا، تاہم وائٹ ہاؤس نے مادورو کے فوری استعفے پر اصرار کیا ہے۔  

29 نومبر کو ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشیال پر اعلان کیا کہ وینزویلا کی فضائی حدود بند کر دی جائے گی۔  

واشنگٹن وینزویلا حکومت پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ناکافی اقدامات کا الزام لگاتا ہے۔  

دوسری طرف امریکی بحریہ نے بھی طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ آر فورڈ، ایک جوہری آبدوز اور 16 ہزار سے زائد فوجیوں پر مشتمل ایک جنگی گروپ کو بحیرہ کیریبین میں تعینات کر دیا ہے۔  

ستمبر سے اب تک امریکی افواج نے کم از کم 20 تیز رفتار کشتیوں کو غرق کیا ہے، جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  

امریکی ذرائع ابلاغ بارہا اس امکان کی خبر دے چکے ہیں کہ امریکہ جلد وینزویلا کی سرزمین پر فوجی حملے شروع کر سکتا ہے۔  

27 نومبر کو ٹرمپ نے اعلان کیا کہ واشنگٹن جلد ہی وینزویلا سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی شروع کرے گا، تاہم اس ممکنہ آپریشن کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔  

وینزویلا کے صدر نیکولاس مادورو نے اوپیک اور اوپیک پلس کو ایک باضابطہ خط میں خبردار کیا کہ واشنگٹن کے منصوبوں کے نتیجے میں اس ملک کے وسیع تیل کے ذخائر پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ فوجی طاقت کے ذریعے وینزویلا کے ان عظیم تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے ثابت شدہ ذخائر شمار ہوتے ہیں۔

News ID 1936837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha